بوگوٹا(ایم این پی) کولمبین گلوکارہ شکیرا نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کی نئی محبوبہ کی ہتک کے لیے گانا بنا ڈالا۔
غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق شکیرا کا یہ گیت ہسپانوی زبان میں ریلیز کیا گیا ہے، اس گیت کے الفاظ کے بارے میں جب شکیرا سے پوچھا گیا تو انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ گیت انہوں نے اپنے سابق بوائے فرینڈ اور اس کی نئی محبوبہ کے متعلق لکھا۔
اس گیت میں شکیرا اپنے سابق بوائے فرینڈجیرڈ پیک کی نئی محبوبہ کلارا شا مارٹی کی ہتک کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”اس نے رولیکس کو چھوڑ کر ’کیسیو‘ کا انتخاب کیا، شکیرا خود کو لگژری گھڑی رولیکس کہتی ہیں اور کلارا کو سستی ’کیسیو‘ (Caseo) گھڑی قرار دیتی ہیں۔
گیت میں ایک جگہ شکیرا خود کو فراری کار سے تشبیہ دیتی ہیں اور کلارا کو سستی ٹونگو گاڑی قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں کہ ”تم نے فراری دے کر ٹونگو لے لی ہے۔“
شکیرا کی طرف سے کلارا کی اس طرح تضحیک کرنے پر انٹرنیٹ صارفین شکیرا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان پر ’زن بیزار‘ ہونے کا الزام عائد کیاجا رہا ہے۔