لڑکے نے دوران پرواز لڑکی کو شادی کی پیشکش کر دی، ویڈیو وائرل

Media Network Pakistan

لندن(ایم این پی) اکثر لڑکے لڑکیوں کو شادی کے نت نئے انداز میں پروپوز کر کے اپنی محبت کا ثبوت دیتے ہیں اور ایسا ہی ایک عمل بھارتی شہری نے کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

لندن سے ممبئی جانے والی فلائٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مسافر لڑکے کو فلائٹ میں گرل فرینڈ کو پروپوز کرتے دیکھا گیا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکا ہاتھ میں کارڈ اٹھائے ونڈو سیٹ کے ساتھ بیٹھی لڑکی کے پاس جا کر انہیں مخاطب کرتا ہے جس کے بعد لڑکی غیر یقینی کے عالم میں منہ پر ہاتھ رکھ لیتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پلے کارڈ میں لڑکا اور لڑکی کی تصویریں موجود تھیں، لڑکے کو جب معلوم ہوا کہ لڑکی لندن سے ممبئی جا رہی ہے تو اس نے اسی فلائٹ میں اپنی ٹکٹ بک کروا لی اور گرل فرینڈ کو پروپوز کر ڈالا جسے لڑکی نے قبول بھی کر لیا۔

بعد ازاں اس پروپوزل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے دیکھ کر لوگوں نے دونوں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں