ویڈیوز جعلی ہیں، راکھی ساونت کی شادی سے پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

Media Network Pakistan

ممبئی (ایم این پی) راکھی ساونت کی عادل خان سے دوسری شادی پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا۔گذشتہ ہفتے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے اپنے مسلمان بوائے فرینڈ عادل خان کے ساتھ شادی کی خبر کی تصدیق کے بعد ان دونوں کے نکاح کی ویڈیو بھی منظر عام پرآئی تھی۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر راکھی ساونت اور عادل خان کے نکاح کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں راکھی ساونت کو نکاح کے وقت کلمہ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

نکاح خواں نے عادل خان درانی اور راکھی ساونت کا نکاح 51 ہزار 786حق مہر کیساتھ پڑھایا۔۔اداکارہ نے بھارتی میڈیا کی جانب سے نام تبدیل کرنے کے بارے میں شائع کی گئی خبر کو اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی شیئر کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکھی ساونت کی شادی گذشتہ برس ہوئی تھی جس کا اعلان انہوں نے اب کیا۔
تاہم راکھی ساونت کے شوہر عادل خان نے بھارتی میڈیا سے گفتگوکے دوران شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو جعلی قرار دے دیا جس کے بعد اداکارہ کی دوسری شادی نے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا۔راکھی ساونت بھی اس صورتحال پر بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران زاروقطار رونے لگیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں