(ن) لیگ کا پنجاب پرقبضے کاخواب کبھی پورانہیں ہو گا:ڈاکٹر شاہد صد یق

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا پنجاب پر قبضے کاخواب کبھی پورانہیں ہو گا، رانا ثنا ء اللہ اورعطا ء تار ڑدیگر لیگی الٹے بھی لٹک جا ئیں تب بھی پنجاب میں ان کے ہا تھ کچھ نہیں آئیگا،وفاقی وزرا کی فوج ظفر مو ج عوامی مسائل حل کرنے کی بجائے پنجاب اسمبلی پر قبضے کی کو شش کررہے ہیں ۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ناکا می شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کا مقدر ہے تحریک انصا ف کی پنجاب حکومت کے خلا ف پی ڈی ایم کی کو ئی ساز ش کامیا ب نہیں ہو گی اور نہ ہی پنجاب پر پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے قبضہ کرنے کی خواہش کبھی پوری ہو گی۔ انہو ں نے کہاکہ حمزہ شہباز کا ہارس ٹریڈنگ سے وزیر اعلی بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔پی ڈی ایم جماعتوں کے ہر غیر آئینی ہتھکنڈوں کا تحریک انصا ف بھرپور طریقے سے مقابلہ کررہی ہے،پی ڈی ایم والے دوسری جماعتوں کے ممبران خریدنے پر توجہ مبذول کرنے کی بجائے اپنے ممبران کی وفاداریوں کا تحفظ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں