ہریتھک روشن اور صباء کی شادی کی تیاریاں شروع؟

Media Network Pakistan

ممبئی(ایم این پی) بالی ووڈ سپر سٹار ہریتھک روشن اور صبا آزاد کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دونوں کی شادی کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ہریتھک کی جانب سے باضابطہ طور پر اب تک اپنے رشتے کا اعتراف نہیں کیا گیا البتہ گزشتہ ایک سال میں اداکار کے ہمراہ صبا آزاد کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا جس سے ان کے رشتے میں ہونے کا پتا چلتا ہے۔

اب بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بلآخر ہریتھک کے گھر والوں نے صبا آزاد کو قبول کرلیا ہے اور اب شادی کی تیاریوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ہریتھک کے گھر والوں نے صبا کو ان کے لیے پرفیکٹ میچ قرار دیا ہے، اس کے علاوہ اداکار کے بچے بھی اس رشتے پر خوش ہیں۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ہریتھک اور صبا رواں برس کے آخر تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، دونوں کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ دار اور چند دوست شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں