لاہور(امجدعلی برکت/ایم این پی)عالمی ادارہ صحت کی طرف سے محکمہ پرائمری ہیلتھ کے مختلف پروگرامز کے لیے دی گئیں9گاڑیاں محکمہ سابق سیکرٹریوں اور افسران سے واپس نہ لی جا سکیں۔افسران عرصہ سے محکمہ پرائمری ہیلتھ سے ٹرانسفر ہو چکے ہیں لیکن تاحال گاڑیاں واپس نہیں کیں۔افسران گاڑیاں گھریلوکاموں میں استعمال کررہے ہیں۔صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ کئیر نے محکمہ صحت کے سابق افسران سے گاڑیوں واپس لینے کا دعوی کیا تھا لیکن تاحال گاڑیاں واپس نہ لی جاسکیں۔تین ڈبل کیبن ڈالے تین سابق سیکرٹریز کے پاس موجودہیں جوکہ محکمہ سے ٹرانسفرہوچکے ہیں لیکن گاڑیاں واپس کرنے کی بجائے گھروں میں استعمال کررہے ہیںاسی طرح دیگر افسران بھی محکمہ پرائمری ہیلتھ سے چلے گئے لیکن تاحال ڈبل کیبن ڈالے واپس نہیں کیے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے بیماریوں پرقابو پانے کے لیے مخلتف پروگرامزکو27سوسی سی ڈبل کیبن ڈالے فراہم کیے تھے تاکہ پروگرامزمیں استعمال کیے جاسکیں۔صوبائی وزیر پرائمری ہیلتھ کئیرڈاکٹراخترملک کاکہنا ہے کہ ایک گاڑی سابق ڈی ڈی اوایچ سے ریکور کرلی ہے اورمقدمہ کا اندراج بھی کروایا ہے تاہم دیگرگاڑیاں بھی جلدریکورکرلی جائیں گی۔
محکمہ پرائمری ہیلتھ کی9گاڑیوں پرسابق سیکرٹریز،افسران قابض
Media Network Pakistan