دلہن نے اپنی شادی کے دن اپنے بال عطیہ کر دیئے، ویڈیو وائرل

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) ہر کوئی اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کیلئے کافی جتن کرتا ہے جس میں زیادہ تر سجاوٹ اور پروگرام کو بہتر طریقے سے مینج کرنا ہوتا ہے لیکن ایک دلہن نے اپنی شادی کے لئے انوکھا کام کر کے سب کو حیران کر دیا۔

سوشل میڈیا پر اس دلہن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اس نے اپنی شادی کے دن سب کے سامنے اپنے بالوں کو کینسر کے مریضوں کو عطیہ کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کے لمبے بال ہیں جسے کاٹ کر کندھوں تک کر دیا گیا ہے، اس نے سب کے سامنے اعلان کیا کہ وہ شادی کے روز اپنے بالوں کو کینسر کے مریضوں کو عطیہ کر رہی ہے، اس عمل کے بعد لڑکی خود آبدیدہ بھی ہوگئی۔

لڑکی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کینسر میں مبتلا اپنی والدہ کو کھونے کے بعد وہ یہ کبھی نہیں بھول سکتی کہ کیسے ایک عورت کے لئے بالوں کا گرنا کتنا مشکل ہو سکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے لڑکی کے اس قدم کو خوب سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں