Media Network Pakistan
لاہور(ایم این پی) وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کے کسی بھی ائیر پورٹ کو بیچا نہیں جا رہا، ہم بہترین آپریٹرز لانے کی کوشش کر رہے ہیں، ریلوے ملازمین تندہی سے کام کر رہے ہیں، اس ماہ گرین لائن بھی چلا دیں گے۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تین ہوائی اڈوں کے آپریشنز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نجکاری کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جارہی ہیں، کسی بھی ایئرپورٹ کو بیچا نہیں جا رہا، پی آئی اے کے خسارے کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ریلوے ملازمین نے دن رات کام کرکے ٹریکس کی بحالی کا کام کیا، مخالفین ریلوے کے بارے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، ہم پر تنقید کر لیں مگر لوگوں میں مایوسی مت پھیلائیں، اب کوچز پاکستان میں بنیں گی، اس ماہ گرین لائن چلادیں گے۔