لاہور(ایم این پی)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عامر احمد خان کی ہدایت پرایل ڈی اے کا شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات اور غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف بھرپور ایکشن جاری ہے۔
ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاﺅن پلاننگ زون ٹو نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے متعدد غیرقانونی تعمیرات مسمار اور سربمہر کردیں۔
ایل ڈی اے کی آپریشنز ٹیموں نے جہانزیب بلاک علامہ اقبال ٹاو ن میں غیر قانونی دکانوں کو مسمار کردیا۔یتیم خانہ کے قریب غیر قانونی دکانیں مسمار کر دیں۔ بند روڈ پر غیر قانونی دکانیں اورخیبر بلاک میں غیر قانونی دکانیں مسمار کردیں۔لنک وحدت روڈ پر غیرقانونی کمرشل کی بنیاد پر چار عمارتیں سربمہرکردیں۔ گلشن بلاک اقبال ٹاو ن میں تین غیرقانونی دکانیں مسمار کر دیں۔ہدایت بلاک اقبال ٹاﺅن میں ایک غیرقانونی کمرشل عمارت کو سربمہر کر دیا اور ممدوٹ بلاک مصطفی ٹاو ن میں غیر قانونی ہال جزوی طور پر مسمارکردیا گیا۔کارروائی کے موقع پر انفورسمنٹ ونگ اور پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔آپریشن کی نگرانی چیف ٹاﺅن پلانر شکیل انجم منہاس اور ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ زون ٹو سلمان محفوظ نے کی۔