Media Network Pakistan
اسلام آباد(ایم این پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن اور ترقی مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑی ہے، یوم حق خود ارادیت کے موقع پر عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کو ان کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا قانونی حق دلانا ہوگا۔شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر بیان میں مطالبہ کیا کہ بھارت 5 اگست کے اپنے اقدامات کو واپس لے۔