Media Network Pakistan
اسلام آباد(ایم این پی) اسلام آباد میں ہونیوالے خودکش دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ، پولیس اور حساس اداروں نے 10 سے زائد دہشتگرد گرفتار کرلیے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش دھماکے کا پورا نیٹ ورک پکڑ لیا، پولیس اور حساس اداروں نے 10 سے زائد دہشت گرد گرفتار کرلیے ، دہشتگردوں کا نیٹ ورک ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، وزیر داخلہ کامیاب آپریشن کی تفصیلات سے قوم کو آگاہ کریں گے اور زیرحراست دہشتگردوں کی تفصیلات بتائیں گے۔
23 دسمبر 2022 کو پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر خودکش دھماکے میں ایک پولیس اہلکار اور حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے تھے ۔