وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا، سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہیں جبکہ اجلاس میں ملکی معیشت اور امن وامان کا تفصیل سے جائزہ لیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں معاشی صورتحال، چیلنجزپرحکومت کی حکمت عملی اور اقدامات پر مشاورت ہوگی جبکہ امن وامان کی مجموعی صورتحال اور دہشتگردی کی حالیہ لہرکے سدباب کے لیے مشاورت ہو گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں دی جانے والی تجاویزکی روشنی میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں