کوہاٹ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،7 افراد جاں بحق

Media Network Pakistan

کوہاٹ: (ایم این پی) کوہاٹ میں مزدہ ٹرک اور کیری ڈبے میں تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثہ آدم خیل کے علاقے میں پیش آیا جہاں مزدہ ٹرک اوربولان کیری ڈبہ آپس میں ٹکرا گئے ، حادثے کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پانچ زخمی ہیں ۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیم موقع پر پہنچ گئی، حادثہ اس قدر شدید تھا کہ ریسکیو اہلکاروں نے گاڑی کی باڈی کاٹ کر لاشوں کو باہر نکالا ۔

ریسکیو کی جانب سے لاشوں اور زخمیوں کو درہ آدم خیل ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں