اراضی کیس : لیگی ایم این اے چودھری اشرف کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی) سرکاری اراضی قبضہ کیس میں لیگی رہنما اور رکن قومی اسمبلی چودھری محمد اشرف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ۔

لیگی رہنما چودھری محمد اشرف کیخلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، اینٹی کرپشن حکام نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد لاہور کی جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت میں پیش کیا۔

ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر نے کیس پرسماعت کی ، عدالت میں اینٹی کرپشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی ۔

عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما کو 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں