لاہور(امجدعلی برکت/ایم این پی)نیدرلینڈ میں پاکستانی سفارت کار کی چیرٹی شو میں تعاون کی یقین دہانی۔مسٹر سیمون ممبر یورپی پارلیمنٹ کی پاکستانی سفارت کار سے چیرٹی شو کے بارے میں تفصیلی گفتگو ۔سفارت کار نے اس نیکی کے کام میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اس سلسلے میں مسٹر سیمون کی خدمات قابل تحسین ہیں۔پاکستان کے سیلاب زدگان کے ساتھ یہ تعاون بے مثال ہے۔انٹر کلچرل پروگریسیو آرگنائزیشن نیدرلینڈ کے چئیرمین خواجہ محمدسعید نے ممبرپورپی پارلیمنٹ مسٹر سیمون اورپاکستان کے سفارت کار کے تعاون کوسراہا۔خواجہ محمد سعید عرصہ دراز سے انسانیت کی خدمت میں مصروف ہیں ۔انٹر کلچر ل پروگریسیو آرگنائزیشن نیدرلینڈ کے کوآرڈینیٹر آغا سید حسین رضا نقوی اس تحا فے کی سربراہی کریں گے اورکامیابی کی ہرممکن کوشش جاری رکھیں گے۔اس کے علاوہ آغا سید حسین رضا نقوی نے کہا کہ ہم مستقبل میں بھی ہر نا گہانی صورتحال میں پاکستانی قوم کی مدد کے لئے پہلی صف میں ملیں گے اور انٹر کلچرل پروگریسیو آرگنائزیشن ہرآزمائش کی گھڑی میں مصروف رہے گی۔انٹر کلچرل پروگریسیو آرگنائزیشن نیدرلینڈ کے چئیر مین خواجہ محمد
سعید اورکوآرڈینیٹر آغا سید حسین رضا نقوی نے کہا کہ وہ پاکستانی فنکاروں کو یورپ میں اوردیگر ترقی یافتہ ممالک میں متعارف کرواتے رہیں گے اس طرح پاکستان کے نیدرلینڈ اوردیگر ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوں گے اوراس طرح خواجہ محمد سعید اور کوآرڈینیٹر آغا سید حسین رضا نقوی یورپی ممالک اور پاکستان کے درمیان ایک پل کی حیثیت اختیار کریں گے اور پاکستان میں معاشی ترقی کا موجب بن سکیں گے۔خواجہ محمد سعید چئیر مین انٹر کلچرل پروگریسیو آرگنائزیشن نیدرلینڈ نیدرلینڈ اور پاکستان کے درمیان ثقافتی تجارتی اور سفارتی تعلقات مضبوط کرنے کے خواہشمند ہیں وہ دونوں ممالک کے درمیان ٹورزم کو بھی فروغ دینا چاہتے ہیں۔انٹر کلچرل پروگریسیو آرگنائزیشن نیدرلینڈ کے کوآرڈینیٹر آغا سید حسین رضا نقوی نے کہا کہ وہ پاکستانی طلبا اور طالبات کو نیدرلینڈ تعلیمی دورے پر لے کر جانا چاہیں گے
نیدرلینڈپاکستانی سفارتکار کی چیرٹی شومیں تعاون کی یقین دہانی
Media Network Pakistan