نجم سٹیھی کو دوبارہ چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا اشارہ مل گیا

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی) وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے ملاقات کی، جس کے بعد انہیں دوبارہ چیئرمین پی سی بی بنانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی لاہور میں ظہرانے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملے، جس میں صدر مسلم لیگ ن نے انہیں دوبارہ چیئرمین پی سی بنانے کا اشارہ دے دیا، وزیر اعظم نے پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال کرنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔

2014 کے آئین کی بحالی کے بعد ڈیپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی بھی ممکن ہو سکے گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی پی سی کی جانب سے کسی بھی وقت چیئرمین پی سی بی کو تبدیل کرنے کی سمری بھجوائی جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں