لاہور(ایم این پی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کا صحافیوں کے لئے بڑا تحفہ، لاہور میں صحافی کالونی فیز II کے لئے 700 کنال اراضی مختص کرنے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ فیز ٹو کیلئے اراضی روڈا ایریامیں فراہم کی جائے گی، فیز ٹو سے صحافیوں کیلئے اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ لاہور پریس کلب کے ملازمین کو بھی 5،5 مرلے کے پلاٹس دئیے جائیں گے، پریس کلب کی ممبر شپ نہ رکھنے والے بیمار اور معذور صحافیوں کو بھی فیز IIمیں پلاٹس دیں گے، وفات پا جانے والے صحافیوں کی فیملیز کو بھی فیزII میں چھت فراہم کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بی بلاک کے متاثرین کا مسئلہ جلد ازجلد حل کروا کر متاثرین کو ان کا حق لوٹائیں گے، صحافی کالونی ہربنس پورہ میں قبضہ مافیا کے لئے بلا امتیاز کارروائی کے لئے پولیس کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔