Media Network Pakistan
کراچی (ایم این پی) ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھال، کے ایم سی بلڈنگ پہنچنے پر افسروں نے ان کا استقبال کیا۔
ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد مختلف محکمہ جاتی سربراہان سے ملاقات کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کے زیر انتظام سڑکوں کی بحالی میری پہلی ترجیح ہے، کراچی میں پارکوں کی حالت بہتر بنائیں گے، گرین بیلٹ درست کریں گے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ فٹ پاتھ سے فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے، ہسپتالوں کی بہتری کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ سابق ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کی بہترین خدمت کی، ان کے تعمیراتی کاموں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔