اسلام آباد(ایم این پی) سپریم کورٹ نے کینیا میں ارشد شریف قتل کا از خود نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس آج ہی سماعت کے لیے مقرر کر دیا ۔چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ آج ہی کیس کی سماعت کرے گا۔قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر صحافی شہید ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا تھا۔
سابق عمران خان نے اپنے خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے شہید ارشد شریف کے قتل کیس میں اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی کے لیے آزادانہ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ پاکستانی شہریوں کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں اب تک ہزاروں پاکستانی چیف جسٹس کو خط لکھ چکے ہیں، اسی سلسلے میں شہید ارشد شریف کی شہادت کی آزادانہ جوڈیشل کمیشن کے تحت انکوائری کروانے کے لیے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھا۔
سپریم کورٹ نے کینیا میں ارشد شریف قتل کا از خود نوٹس لے لیا
Media Network Pakistan