لاہور(ایم این پی)چیئرمین انٹرکلچرل پروگریسو آرگنائزیشن نیدر لینڈخواجہ محمد سعید نے کہا کہ پاکستان اور نیدرلینڈ کے درمیان معاشی ،ثقافتی ،اقتصادی اورسفارتی تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا نیٹ ورک پاکستان (ایم این پی)کوخصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کلچرل کے حوالے سے نیدرلینڈ میں مختلف پراجیکٹس پر کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ دونوں ملکوں کے شہری ایک دوسرے کے کلچر سے واقف ہوسکیں۔ڈانس ،سنگنگ پرمشترکہ اکیڈمیزکا قیام بھی زیرغور ہے جس کیلئے پاکستانی فنکاروں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ پاکستان میں سیلاب سے تباہی ناقابل تصور ہے ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔پاکستان کے سیلاب متاثرہ بھائیوں کی بحالی ہمارا مشن ہے۔عالمی برادری کوپاکستان کی بھرپور امداد کرنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ انٹرکلچرل پروگریسوآرگنائزیشن نیدرلینڈپاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے نیدرلینڈ میں چیرٹی شوکاانعقاد کررہی ہے۔چیئرمین خواجہ محمد سعید نے کہا ہے کہ نیدرلینڈ میں چیرٹی شو کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل ہیں اورانشاء اللہ اسی مہینے پاکستانی فنکاروں کا وفد نیدرلینڈآئے گا جس کی رہنمائی ہمارے کوارڈینیٹرآغاسیدحسین رضا نقوی کر رہے ہیں۔اس وفد میں معروف پاکستانی سنگرریشماں کی بیٹی روبی ریشماں اوردیگر فنکارشامل ہیں۔چیرٹی شو میں تعاون کرنے والے پاپوا انٹرنیشنل کے چیئرمین مسٹرسیمون کا شکرگزارہوں کہ پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے کےلیے کیے جانے والے اس نیک کام میں وہ بھرپورتعاون کر رہے ہیں۔چیرٹی شومیں پاکستان اورنیدرلینڈ کے فنکارایک ساتھ پرفارم کریں گے اوراس سے حاصل ہونے والی تمام رقم پاکستانی سیلاب زدگان پرخرچ کی جائے گی .
سیلاب متاثرین کی بحالی ہمارامشن ہے۔خواجہ محمد سعید
Media Network Pakistan