راولپنڈی (ایم این پی) پاک انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں ریکارڈز بننے لگے۔ انگلینڈ نے میچ کے پہلے روز 506 رنز بنا کر 112 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔
راولپنڈی میں جاری میچ کے پہلے روز انگلش بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کی ایک نہ چلنی دی اور شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔ انگلینڈ کے پہلے تینوں بلے باز سینچریز سکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پاکستانی باؤلرزپہلے روز بمشکل 4 کھلاڑیوں کو ہی آؤٹ کر پائے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ کرکٹ میچ کے دوران انگلش بلے بازوں نے جارحانہ کھیلتے ہوئے پہلے روز 506 رنز بنا کر 112 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف 494 رنز بنائے تھے۔۔
ایک دن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا بھی ریکارڈ انگلینڈ ٹیم کے ہی پاس ہی جوانہوں نے بھارت کے خلاف 588 سکور کر کے بنایا تھا۔
پاکستان اور انگلیند کے میچ کے دوران ایک اور ریکارڈ بھی بنا جو کہ ہیری بروک نے سعود شکیل کو ایک اوور میں لگا تار 6 چوکے لگا کر بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ایک اوور میں 5 چوکوں کا ہے جو کہ بھارت کے جسپریت بھمرا نے انگلش باؤلر سٹورٹ براڈ کو لگائے تھے۔
انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ انگلینڈ کے اوپنرز زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے اپنی ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کیا، دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 233 رنز اسکور کیے، بین ڈکٹ 107 جبکہ زیک کرولی 122 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اولی پوپ 108، جو روٹ نے 23 رنز بنائے جبکہ کپتان بین اسٹوکس 34 اور ہیری پروک 101 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے 2 جبکہ حارث رؤف اور محمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم میں انگلیںڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 4 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں، جن میں سعود شکیل، حارث رؤف، محمد علی اور زاہد محمود شامل ہیں۔ کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، اظہر علی، محمد رضوان، آغا سلمان، نسیم شاہ ٹیم کا حصہ ہیں۔
انگلینڈ کے اسکواڈ کے نمائندگی کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، لیام لیونگ اسٹون، اولی رابنسن، جیک لیچ، جیمز اینڈرسن کر رہے ہیں۔