Media Network Pakistan
راولپنڈی (ایم این پی) سابق وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کیے گئے راولپنڈی جلسے کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی چیئر مین بھی راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔
تحریک انصاف کے چیئرمین لانگ مارچ میں شرکت کے لیے راولپنڈی پہنچ گئے ہیں۔ وہ نجی طیارے کے ذریعے لاہور سے راولپنڈی پہنچے اور ان کے طیارے نے نور خان ایئربیس پر لینڈ کیااس کے بعد وہ جلسے گاہ کی جانب گامزن ہو گئے ہیں۔
دوسری طرف انتظامیہ کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے جلسہ گاہ کا مقام تبدیل کردیا جس کے بعد اب سکستھ روڈ فلائی اوور پر سٹیج بنایا گیا جبکہ پنڈال چاندنی چوک تک لگایا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو 26 نکات پر جلسے کی اجازت دے دی ہے جس کے مطابق پی ٹی آئی کو رات بارہ بجے سے پہلے جلسہ گاہ کو خالی کرنا ہوگا۔