لاہور(ایم این پی)وزیر اعلیٰ پرویزالٰہی اورایم پی اے میاں اکرم عثمان پی پی158 کے ویږنٴٴخدمت آپ کی دہلیز پرٴٴکی روشنی اورسی ای او ایل ڈبلیوایم علی عنان قمراورجی ایم آپریشن بلال اشرف کی ہدایات پرعزیزبھٹی ٹائون کے منیجررائے شاہدکی قیادت میں زونل آفیسرزون18مبین احمدکا صبح سویرے زون کے مختلف علاقوں کا دورہ،صفائی کے انتظامات چیک کیے اورموقع پراہلکاروں کوبریفنگ دی۔زونل آفس میں سپروائزرزاوراہلکاروں کے ساتھ میٹنگ
کے دوران تمام معاملات پرتفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پرمیڈیا نیٹ ورک پاکستان(ایم این پی) سے گفتگو کرتے ہوئے زونل آفیسرمبین احمد نے کہا کہ عوامی خدمت ہی ہمارا حقیقی مشن ہے اوراپنے علاقے میں ہر گلی کوچے کی صفائی پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے اورمیرے علاقے کے کسی بھی مکین کی کوئی بھی شکایت ہوفوری ازالہ کیا جاتاہے۔
افسران سے کوارڈینیشن رکھتے ہیں اوران کے ہر پلان و حکم کی تعمیل کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیوایم سی عوام کی خدمت کیلئے بنائی گئی جس کا مقصد شہرکوصاف رکھنا ہے اوراسی کی بنیاد پر روزانہ پلان تشکیل دیا جاتا ہے۔علاقہ کے کوارڈینیٹرزوسیاسی سماجی رہنمائوں سے رابطے میں رہتے ہیں اور عوامی مسائل پر نظررکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اپنے کام کے ساتھ مخلص رہنے والوں کی عزت ووقارکو محفوظ رکھتے ہیں۔