اسلام آباد (ایم این پی) لیفٹننٹ جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کر دیا گیا۔وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کر دیا گیا ہے۔جب کہ لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ہوں گے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آئینی اختیار استعمال کرتے ہوئے لیفٹنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف اور لیفٹنٹ جنرل سید عاصم منیر کو چیف آف دی آرمی سٹاف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بابت سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی ہے۔
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) November 24, 2022