لاہور (ایم این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماچوہدری شاہد اقبال نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ پاکستان کےلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے ،ان شااللہ سارے پاکستان اور بالخصوص لاہور سے قافلے چیئرمین عمران خان کی کال پر راولپنڈی پہنچیں گے اورحقیقی آزادی کے اس فیصلہ کن مرحلے کے ہرقدم پر اپنے قائد کے شانہ بشانہ ہوں گے،عوام ایک بار پھر ثابت کریں گے وہ تحریک انصاف کے فوری صاف و شفاف انتخابات کے مطالبے کی توثیق کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نیٹ ورک پاکستان(ایم این پی)سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک سیاسی اور معاشی طور پر جن گھمبیرمسائل سے دو چار ہے اس کا واحد حل فوری صا ف اور شفاف انتخابات ہیں،وفاق میں بیٹھی 13جماعتیں اپنی سیاست اورمفادات کی بجائے 22کروڑ عوام کے ملک کے مفادات کومقدم رکھیں ۔عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف آئین وقانون کے دائرے میں رہتے ہوئے جدوجہدکررہی ہے اور یہ تحریک پر امن رہتے ہوئے ملک و قوم کےلئے عظیم مقاصدحاصل کرے گی ۔
عوام 26نومبرکوعمران خان کے الیکشن مطالبے کی توثیق کرینگے.چوہدری شاہد اقبال
Media Network Pakistan