حکام کی نااہلی و غفلت، کروڑوں مالیت کی گاڑیاں کباڑ بن گئیں

Media Network Pakistan

لاہور( ایم این پی )ایم سی ایل حکام وافسران کی نااہلی و غفلت، زونوں میں کڑوڑوں مالیتی قیمتی گاڑیاں کباڑ بن گئیں۔ قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔اگر ہر سال پرانی گاڑیوں کی نیلامی کروائی جائے تو یہ نقصان ریونیو کی مد میں محکمےکی بہتری کے لیے کام آ سکتا ہے۔کباڑخانے کا منظر پیش کرنے والی گاڑیاں ایم سی ایل کے افسران کو منہ چڑا رہی ہیں۔اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ اس غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔ان خراب کباڑ گاڑیوں کی نیلامی کروائی جائے تاکہ محکمہ کے لیے ریونیو اکٹھا ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں