لاہور: چوبرجی،گلشن راوی،سبزہ زار،مرغزار کالونی نزد گرڈ اسٹیشن سے ملحقہ گندا نالہ کوڑے دان بن گیا

Media Network Pakistan

لاہور (ایم این پی ) چوبرجی،گلشن راوی،سبزہ زار،مرغزار کالونی نزد گرڈ اسٹیشن سے ملحقہ گندا نالہ کوڑا دان بن گیا۔واسا حکام خاموش تماشائی۔مکینوں کا فوری نوٹس لے کر صفائی کروانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق چوبرجی سے لیکر گلشن راوی۔ سبزہ زار اس کے ساتھ ساتھ چلنے والا بڑا والا گندگی کا ڈھیر بنا ہوا ہے جس کا پتہ بھی نہیں چل رہا کہ یہ نالہ ہے یا کوڑا دان۔مقامی لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔تعفن سے مختلف بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔مکینوں نے اعلی حکام سے نوٹس لے کر نالے کی صفائی کروانے اور متعلقہ حکام کا قبلہ درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں