عمران امپائر کی انگلی کے منتظر، آرمی چیف تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی: خواجہ آصف

Media Network Pakistan

اسلام آباد(ایم این پی) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا،اس تعیناتی کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے، ابھی تک آرمی چیف تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی یہ ہوائی خبریں ہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ قوم عمران خان کا محاسبہ کرے۔ یہ ابھی بھی امپائر کی انگلی کا منتظر ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے امریکی سازش پر بیان تبدیل کیا ہے، کیا اب بھی اسے سازش کہا جائے گا؟ اس پر جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ کیا عمران خان پہلی بار مکر رہا ہے وہ ہر چیز سے مکر جاتا ہے، گزشتہ چار سال سے کتنی باتیں کیں کسی بات پر عمران خان کھڑا رہا ہے؟ عمران خان کس حالت میں ہوتا ہے اور کیا کہہ جاتا ہے اسے خود یاد نہیں رہتا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کل کہا ہے میرے قتل کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، اس آدمی کو یہ پتہ ہی نہیں کہ وہ کہتا کیا ہے، اگر کچھ لوگ اس کی بات پر اعتبار کرنے کو تیار ہیں تو یہ انکا معاملہ ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا آرمی چیف تعیناتی کا فیصلہ ہو چکا ہے؟اس پر جواب دیتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا۔

صحافی نے مزید سوال کیا کہ نواز شریف کا آرمی چیف تعیناتی میں کوئی کردار ہے؟ اس پر جواب دیتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف تعیناتی پر مشورہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے، وزیر اعظم ہی آرمی چیف تعیناتی کا فیصلے کریں گے۔

صحافی نے ایک مرتبہ پھر سوال کیا کہ نواز شریف سے کیا کوئی مشاورت بھی نہیں ہو رہی؟ وزیر دفاع نے کہا کہ ابھی تک آرمی چیف تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی یہ ہوائی خبریں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں