قوم کیلئے خودی کا درس علامہ اقبالؒ کا بہت بڑا احسان ہے: پرویز الٰہی

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعور اور نوجوانوں کیلئے فکر انگیز پیغام دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے یوم اقبال کے موقع پر پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ علامہ اقبال نے قوم کی سمت متعین کی اور قائداعظم درماندہ قافلے کو منزل کی طرف لیکر چلے، شاعر مشرق مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر پنجاب اور اہل پنجاب ان کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کی فکری رہنمائی کا قابل قدر فریضہ سرانجام دیا، آپؒ شاعر ہی نہیں بلکہ مصلح اور ناصح تھے، علامہ اقبال نے نوجوانوں کو شاہین بن کر زندگی گزارنے کی ترغیب دی، قوم کیلئے خوداری کا درس علامہ اقبال کا بہت بڑا احسان ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ فلسفہ خوداری پر عمل علامہ اقبال سے اظہار محبت کا بہترین طریقہ ہے، عمران خان علامہ اقبال کے پیغام خودی کو آگے لیکر چل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں