پیپلز پارٹی کو دھچکا، مصطفیٰ نواز کا سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بطورِ سینیٹر عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے لکھا کہ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر سے ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران مجھے بتایا گیا کہ پارٹی قیادت میرے سیاسی موقف سے خوش نہیں ہے اور سینیٹ سے میرا استعفیٰ چاہتی ہے، اسی بناء پر میں نے بخوشی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

ٹویٹ پر انہوں نے مزید لکھا کہ ایک سیاسی کارکن کے طور پر میں مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے حق کی قدر کرتا ہوں۔ سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی قیادت کا مشکور ہوں۔ اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے میرا پیپلز پارٹی کیساتھ شاندار سفر رہا ہے اور ان کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔ انشاء اللہ کل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ذاتی طور پر استعفیٰ پیش کروں گا

اپنا تبصرہ بھیجیں