Media Network Pakistan
لاہور: (ایم این پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے دوبارہ لانگ مارچ کا شیڈول تیسری مرتبہ تبدیل کر دیا۔ پنجاب میں اسد عمر اور شاہ محمود قریشی جبکہ خیبرپختونخوا میں علی امین، وزیراعلیٰ محمود خان، مراد سعید، پرویز خٹک لیڈ کریں گے۔
خیال رہے کہ ہفتہ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وزیر آباد سے دوبارہ لانگ مارچ کا آغاز ہو گا اور یہ لانگ مارچ منگل والے دن شروع ہو گا جس کی قیادت سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔
تاہم پیر کو سینئر صحافیوں سے گفتگو کے دوران پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا تھا کہ لانگ مارچ کی تاریخ دوبارہ تبدیل کر دی گئی اب یہ لانگ مارچ منگل کے بجائے بدھ کو شروع ہو گا۔