عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا نیا ویڈیو بیان سامنے آ گیا

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان پر فائرنگ کرنے والے ملزم کا نیا ویڈیو بیان سامنے آ گیا۔ملزم کا کہنا ہے کہ میں نے کنٹینر پر عمران خان کو ٹارگٹ کیا ہوا تھا۔عمران خان کے علاوہ کوئی اور شخص میرے ٹارگٹ پر نہیں تھا۔صرف عمران خان کو مارنے کے مقصد سے آیا تھا،وہاں موجودہ دیگر لوگوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
ملزم نے مزید کہا کہ مجھے بھی فائر مارنے کی کوشش کی گئی جس سے ایک دو افراد بھی زخمی ہوئے۔عمران خان کے آگے کھڑے ہونے والے گارڈ کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ملزم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جس شخص نے مجھے پکڑا اسی کی وجہ سے ایک بندہ جان سے گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں