عمران خان فائرنگ ,کئی افراد زخمی، لانگ مارچ ختم کر دیا گیا

Media Network Pakistan

گوجرانوالہ(ایم این پی) عمران خان کے کنٹینر کے قریب فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، فائرنگ میں عمران خان محفوظ رہے ہیں اور کنٹینر سے اعلانات کے ذریعے کارکنان کو پیغام جاری کیا جارہا ہے۔ فائرنگ کے واقعہ کی وجہ سے لانگ مارچ کو بھی ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

عمران خان کا کنٹینر چلتا ہوا وزیر آباد میں کچہری کی طرف بڑھ رہا تھا کہ گلی کے اندر سے ایک شخص نمودار ہوا جس نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی اس کے بعد اچانک فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، کنٹینر پر موجود افراد بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں، عمران خان فائرنگ کے واقعہ میں محفوظ رہے ہیں اور انہیں کالے رنگ کی گاڑی میں بیٹھا کر فوری نامعلوم مقام پر روانہ کر دیا گیا، فائرنگ کا آغاز ہوتے ہی کنٹینر کو روک دیا گیا ، مارچ میں شریک لوگوں کے درمیان بھگدڑ مچ گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں