جیل سے رہائی کے بعد ایران کی زومبی انجلینا جولی نے اپنا اصل چہرہ دکھا دیا

Media Network Pakistan

تہران (ایم این پی) ایک ایرانی خاتون جو انسٹاگرام پر ہالی وڈ کی اداکارہ انجلیا جولی سے مشابہہ ڈراونی تصاویر پوسٹ کرکے مشہور ہوئی تھی، نے جیل سے رہائی کے بعد اپنا اصلی چہرہ دنیا کو دکھا دیا۔

سحر تبار کو اکتوبر 2019 میں “بدعنوانی” اور “توہین مذہب” کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اسے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیکن انہیں 14 ماہ کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والے اس احتجاج کے بعد رہا کر دیا گیا، جو گزشتہ ماہ مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہوا تھا۔ تبار کے بارے میں بڑے پیمانے پر خیال کیا جاتا تھا کہ انہوں نے کاسمیٹک سرجری کروائی تھی، جس کی وجہ سے وہ انجلینا جولی کے ڈراونے ورژن کی طرح دکھائی دیتی تھیں۔

رہائی کے بعد 21 سالہ لڑکی نے آخر کار اس ہفتے کیمروں کے سامنے اپنا اصلی چہرہ دکھایا. جیل سے رہائی کے بعد انہوں نے کہا کہ انہوں نے کچھ کاسمیٹک طریقہ کار جیسے ناک کا کام، ہونٹ فلرز اور لائپوسکشن کروائے تھے لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بدنام زمانہ تصاویر فوٹو شاپ پر میک اپ اور ایڈیٹنگ کا نتیجہ تھیں۔ اپنی ڈراونی تصاویر کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر “زومبی انجلینا جولی” کہا جاتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں