عمران خان لانگ مارچ میں جاں بحق صحافی صدف نعیم کے گھر پہنچ گئے

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لانگ مارچ میں جاں بحق صحافی صدف نعیم کے گھر پہنچ گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان زمان پارک سے روانہ ہوئے اور اچھرہ میں شہید خاتون صحافی صدف نعیم کے گھر تعزیت کے لئے پہنچے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے صدف نعیم کے لواحقین کیلئے امداد بڑھا کر 50 لاکھ کر دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حادثے میں صدف نعیم کی شہادت کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے اور المناک واقعہ پر ہر دل دکھی ہے۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے ساتھی کیمرہ مین نے اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حادثے کا سن کر کنٹینر سے نیچے اتر آئے اور جب انہوں نے صدف کو دیکھا تو اپنی ذاتی چادر ان پر ڈال دی، اس وقت ان کی آنکھوں میں نمی تھی اور وہ کہہ رہے تھے کہ یہ کیا ہو گیا ہے، یہ کیا ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں