ارشد شریف بارے ٹوئٹ، مریم نواز نے معافی مانگ لی

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی)ارشد شریف سے متعلق انتہائی قابل اعتراض ٹوئٹ کرنے کا معاملہ، مریم نواز نے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ارشد شریف کی میت کی تصویر پر انتہائی قابل اعتراض ٹوئٹ کرنے والی مریم نواز نے عوام اور صحافیوں کی شدید تنقید کے بعد اپنا متنازعہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیا۔

اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ ماضی سے سبق سیکھنا تھا، میں ٹوئٹ کو ختم کر رہی ہوں اور اس سے متاثرہ افراد کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں، میرا ان کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ کبھی نہیں تھا، اس تکلیف سے کبھی کسی کو اس نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعائیں۔
جبکہ اس سے قبل سینئر صحافیوں کی جانب سے مریم نواز کی انتہائی قابل اعتراض ٹوئٹ کی شدید مذمت کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں