جوڈیشل کمیشن کی جسٹس اطہر من اللہ کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش

Media Network Pakistan

اسلام آباد (ایم این پی) اسلا آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کو جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔

چیف جسٹس آف پاکستان کے زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں تین ججز کی تعیناتی کی سفارش کر دی۔

جن ججز کی سفارش کی گئی ان میں جسٹس شاہد وحید، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے نام شامل ہیں۔

جسٹس شفیع صدیقی کا نام اتفاق رائے نہ ہونے پر موخر کر دیا گیا جبکہ کمیشن نے سفارشات منظوری کیلئے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں