امبر ہرڈ کو ہالی ووڈ فلم ’ایکوامین 2‘ سے نکال دیا گیا؟

Media Network Pakistan

نیویارک(ایم این پی) ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’ایکوامین‘ کے سیکوئل میں امبر ہرڈ کے کردار کو لے کر کئی دنوں سے خوب چرچے ہو رہے ہیں تاہم اداکارہ فلم کی کاسٹ میں شامل ہوں گی یا نہیں سب ہی کو اس باضابطہ اعلان کا انتظار ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ امبر ہرڈ کو ’ایکوامین 2‘ سے نکال دیا گیا ہے اور وہ اس فلم کی شوٹنگ کا حصہ نہیں ہیں تاہم اس کا اب تک کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

جانی ڈیپ کیس کے بعد مداحوں نے اداکارہ کو جیسن موموا کی فلم سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ کئی مداح اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ امبر ہرڈ فلم کا حصہ ہوں گی یا نہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ’ایکوامین 2 دی لوسٹ کنڈم‘ کے دیگر کردار شوٹنگ میں مصروف ہیں جبکہ امبر ہرڈ اسپین میں بیٹی کے ہمراہ چھٹیاں منا رہی ہیں جس سے ان قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہو رہا ہے کہ امبر اب ’ایکوامین‘ 2 میں ’میرا‘ کا مشہور کردار ادا نہیں کریں گی۔

البتہ یہ بھی ممکن ہے کہ شوٹنگ میں ’میرا‘ یعنی امبر ہرڈ کا کردار فلحال شامل نہ ہو اور یہ صرف بین ایفلیک کے بیٹ مین کی شوٹنگ ہو رہی ہو، جو جیسن موموا اسٹارر میں شامل ہے۔

تاہم یہ وقت ہی بتائے گا کہ امبر ہرڈ اب بھی ایکوا مین 2 میں شامل ہیں یا نہیں، فلم دسمبر 2023 میں ریلیز ہوگی اس لئے اس حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں