Media Network Pakistan
کراچی: (ایم این پی) روپے کی پسپائی نہ رکی، ڈالر پھر تگڑا ہونے لگا، امریکی کرنسی کی قدرمیں مزید اضافہ ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی کرنسی کی قدر میں 45 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 218 روپے 89 پیسے پربند ہوا۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا اور ڈالر 5 پیسے مہنگا ہو کر 218 روپے 43 پیسے پر بند ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں 4 روپے مہنگا ہو کر 226 روپے پر بند ہوا تھا۔