Media Network Pakistan
کراچی(ایم این پی) شوبز انڈسٹری کی مشہور جوڑی فخر جعفری اور ثنا فخر نے 14 برس کی شادی کے بعد طلاق کا فیصلہ کرلیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر سے علیحدگی کی افسوس ناک خبر کا اعلان کیا۔
انہوں نے لکھا کہ جدائی تکلیف دہ ہوتی ہے، وہ اپنے شوہر کے ساتھ زندگی کے بہت سارے نشیب وفراز دیکھ چکی ہیں۔
ثنا فخر نے مزید لکھا کہ اب ہم نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے اور میں آگے کی زندگی کیلئے اللہ تعالیٰ سے پرامید ہوں۔واضح رہے کہ دونوں کی شادی 2008 میں ہوئی تھی اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں انہیں ایک مستحکم جوڑا سمجھا جاتا تھا، ان کے دو بچے بھی ہیں۔