آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار

Media Network Pakistan

دبئی (ایم این پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 رینکنگ میں محمد رضوان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی نئی جاری کردہ رینکنگ کے مطابق ٹی20 رینکنگ میں محمد رضوان پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ بھارت کے سوریا کمار یادیو دوسری اور کپتان بابراعظم تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی ٹی20 بالرز اور آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں البتہ شاداب خان 14 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

رینکنگ میں محمد رضوان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 853، سوریا کمار 838، بابراعظم 808، ایڈن مارکرم 777، ڈیون کانوے 760 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

بالرز رینکنگ میں آسٹریلیا کا جوش ہیزلووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ راشد خان دوسرے، ہسرنگا تیسرے، شمس تبریزی چوتھے اور مہیش تھکشنا پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں