ٹی 20 کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی، بابر اعظم

Media Network Pakistan

لاہور(ایم این پی) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری ویڈیو میں بابراعظم نے کہا کہ کل سے شروع ہونے والی تین ملکی سیریز اہم ہے۔ اس سیریز سے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا۔ٹی 20 کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی۔ بنگلا دیش کے خلاف بھرپورتیاری سے میدان میں اتریں گے۔

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے میچز ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری میں معاونت کریں گے۔نیوزی لینڈ کی کنڈیشنز آسٹریلیا سے ملتی جلتی ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں سخت حریف ثابت ہوتی ہے۔ ان کے پاس کین ولیمسین، ٹم ساؤدی اور ٹرینٹ بولٹ جیسے تجربہ کار کھلاڑی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف ہم نے مختلف کمبی نیشن آزمائے جس سے اپنی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ ہوا۔ تین ملکی سیریز سے کمبی نیشن کو حتمی شکل دینے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں