شیکاگو(ایم این پی) دنیا بھر میں خودکشی کا بڑھتا رجحان سماجی و صحت کے ماہرین کی تشویش میں اضافہ کر رہا ہے ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق 2021 میں 47 ہزار سے زائد امریکیوں نے خود کشی کی جبکہ ایک دوسری رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 2020 میں 10 لاکھ سے زائد افراد نے اپنی جان لینے کی کوشش کی۔
اسی حوالے سے کی جانے والی ایک نئی تحقیق میں ایک ایسا طریقہ معلوم ہوا ہے جس سے خود کشی کے خطرات میں ممکنہ طور پر کمی آسکتی ہے۔
8 لاکھ سے زائد امریکیوں پر کی جانے اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ جب لوگوں کو فولک ایسڈ کا نسخہ لکھا گیا تو ان میں خود کو نقصان پہنچانے یا خود کشی کی کوشش کرنے کے امکانات میں 44 فی صد تک کم ہوگئے تھے۔
فولک ایسڈ فولیٹ یا وٹامن بی 9 کی ایک مصنوعی قسم ہے جو سپلیمنٹس اور کچھ غذاؤں میں استعمال کیا جاتا ہے۔
ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ حاصل ہونے والے نئے نتائج یہ ثابت نہیں کرتے کہ فولک ایسڈ بذاتِ خودخود کشی کے خطرات کم نہیں کرتا۔
یونیورسٹی آف شیکاگو کے پروفیسر اور تحقیق کے سربراہ محقق رابرٹ گِبنز کا نتائج کے حوالے سےکہنا تھا کہ وہ دوا کی دکان پر فولک ایسڈ حاصل کرنے کے لیے نہیں دوڑیں گے اور یقیناً اپنے کسی طبی معائنے کو ایک سپلیمنٹ سے نہیں بدلیں گیں۔