اسلام آباد(ایم این پی)چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر سے متعلق دوسری آڈیو لیک ہونے پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ردِعمل آیا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کابینہ نے سائفر کو ڈی کلاسیفائی نہیں کیا ملک کا نام نہیں لیا جب ڈی مارچ جاری ہوا اور سائفر کو کابینہ نے ڈی کلاسیفائیڈ کر دیا تو پھر ملک کا نام آنا ہی تھا۔
بہرحال ہم نے سفارتی معاملات میں جو احتیاط ہو سکتی تھی وہ کی،فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ان لیکس کااصل مقصد مریم کی بریت کے فیصلے سے توجہ ہٹانا ہے۔
جب تک کابینہ نے Cypher کو Declassify نہیں کیا ملک کا نام نہیں لیا جب DeMarche’ جاری ہوا اور Cypher کو کابینہ نے Declassified کر دیا تو پھر ملک کا نام آنا ہی تھا بہرحال ہم نے سفارتی معاملات میں جو احتیاط ہو سکتی تھی وہ کی، ان لیکس کااصل مقصد مریم کی بریت کے فیصلے سے توجہ ہٹانا ہے https://t.co/EqYoWSlcAD
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 30, 2022